-Advertisement-

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بڑی گراوٹ، کے ایس ای-100 انڈیکس 5,183 پوائنٹس گر گیا

تازہ ترین

ایران کے جوہری پروگرام پر پوپ کے بیان پر ڈونلڈ ٹرمپ کا اظہارِ برہمی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو چہار دہم کے امن کے مطالبے پر...
-Advertisement-

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ پیر کے روز ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 5 ہزار 183 پوائنٹس کی بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

اس گراوٹ کے بعد انڈیکس 162 ہزار 7 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ کاروباری سیشن کے دوران انڈیکس کی نچلی ترین سطح 161 ہزار 638 پوائنٹس رہی جبکہ بلند ترین سطح 162 ہزار 660 پوائنٹس دیکھی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کے ایس ای 100 انڈیکس 167 ہزار 191 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -