-Advertisement-

26 نومبر احتجاج کیس: انسداد دہشت گردی عدالت کا علیمہ خان کا شناختی کارڈ بحال کرنے کا حکم

تازہ ترین

برطانیہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی حمایت نہیں کرے گا، وزیراعظم کیئر اسٹارمر

برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی قسم کے دباؤ کے باوجود برطانیہ ایران کے...
-Advertisement-

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا بلاک شدہ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمے کی سماعت کی۔ اس موقع پر علیمہ خان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر دلائل مکمل کیے گئے۔

سرکاری وکیل ظاہر علی شاہ نے ملزمہ کی مسلسل غیر حاضری پر اعتراض اٹھاتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ علیمہ خان گزشتہ دو ماہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو رہی ہیں لہذا عدالتی کارروائی کو معمول کے مطابق آگے بڑھایا جائے۔

دوسری جانب دفاعی وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ علیمہ خان کا شناختی کارڈ بلاک ہونے کے باعث انہیں سفری اور روزمرہ کے امور میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ شناختی کارڈ بحال کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی اور کیس کی سماعت 20 اپریل تک ملتوی کر دی۔

عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر علیمہ خان اور تفتیشی افسر ذاتی حیثیت میں پیش ہوں جبکہ دفاعی وکلا کو آخری گواہ پر جرح مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ عدالت نے نادرا حکام کو علیمہ خان کا بلاک شدہ شناختی کارڈ فوری بحال کرنے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -