-Advertisement-

گلگت بلتستان: پولیس کی گاڑی پر حملہ، 3 اہلکار شہید، 4 زخمی

تازہ ترین

ایران معاہدے کا شدید خواہشمند ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ایران کی...
-Advertisement-

ڈائیر دیامر تھور کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں تین اہلکار شہید جبکہ چار زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق یہ واقعہ پیر کے روز پیش آیا۔

نگران وزیر داخلہ ساجد بیگ نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پولیس کی ٹیم تھور کے گاؤں میں پوست کی فصل تلف کرنے کے بعد واپس آ رہی تھی کہ نامعلوم حملہ آوروں نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

وزیر داخلہ نے تصدیق کی کہ حملے میں تین پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ چار اہلکار شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد علاقے کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ ساجد بیگ کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے اضافی نفری طلب کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -