-Advertisement-

ناروے کی ولی عہد شہزادی میٹ میریٹ کا جیفری ایپسٹین کی جانب سے ’استحصال‘ کا اعتراف

تازہ ترین

عید الفطر کے پہلے روز کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے عید الفطر کے پہلے روز کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش اور تیز ہواؤں...
-Advertisement-

ناروے کی کراؤن شہزادی میٹ ماریٹ نے اعتراف کیا ہے کہ وہ امریکی مجرم جیفری ایپسٹین کی جانب سے دھوکہ دہی اور ہیرا پھیری کا شکار ہوئیں۔ جمعہ کے روز سرکاری نشریاتی ادارے این آر کے کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے جیفری ایپسٹین کے ساتھ اپنے ماضی کے قریبی تعلقات کی وضاحت پیش کی۔

میٹ ماریٹ، جنہوں نے سن 2001 میں کراؤن پرنس ہاکون سے شادی کی تھی، کا نام رواں برس امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری کردہ جیفری ایپسٹین کی دستاویزات میں سامنے آیا تھا۔ ان دستاویزات نے ناروے میں ان کے مستقبل میں ملکہ بننے کی اہلیت پر سوالات اٹھا دیے تھے۔

انٹرویو کے دوران شہزادی نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ کبھی جیفری ایپسٹین سے نہ ملی ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تسلیم کرنا میرے لیے انتہائی ضروری ہے کہ میں نے ان کے ماضی کی گہرائی سے چھان بین نہیں کی اور مجھے اس حد تک دھوکہ دیا گیا اور گمراہ کیا گیا۔

شہزادی نے جیفری ایپسٹین کے ساتھ اپنے تعلقات کی نوعیت کے بارے میں پھیلنے والی قیاس آرائیوں کو سختی سے مسترد کر دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ تعلق صرف دوستی پر مبنی تھا اور اس کی کوئی دوسری نوعیت نہیں تھی۔ واضح رہے کہ جیفری ایپسٹین نے 2008 میں نابالغ لڑکیوں کے استحصال کا جرم قبول کیا تھا اور 2019 میں مقدمے کا سامنا کرنے کے دوران جیل میں ہی ہلاک ہو گیا تھا۔

یہ انکشافات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب کراؤن شہزادی اپنی ساکھ کو درپیش چیلنجوں سے نبردآزما ہیں۔ ان کے 29 سالہ صاحبزادے ماریئس بورگ ہوئبی کو چار خواتین کے ریپ اور سابقہ گرل فرینڈز پر تشدد سمیت 38 مختلف الزامات کا سامنا ہے۔ اگر ان پر یہ الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو انہیں 16 برس تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -