-Advertisement-

جنوبی پارس پر حملے کے بعد ایران سے عراق کو گیس کی فراہمی بحال

تازہ ترین

ایران کا اسرائیلی جوہری تنصیبات کے حامل شہر دیمونا پر میزائل حملہ

ایران کی جانب سے داغا گیا میزائل اسرائیل کے شہر دیمونا میں واقع جوہری تنصیب کے قریب جا گرا۔...
-Advertisement-

عراق کی وزارت بجلی نے تصدیق کی ہے کہ ایران سے گیس کی ترسیل دوبارہ بحال کر دی گئی ہے، جس کے بعد قومی گرڈ میں بجلی کی پیداوار 14 ہزار میگاواٹ تک مستحکم ہو گئی ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ابتدائی طور پر یومیہ پانچ ملین مکعب میٹر گیس فراہم کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ بدھ کے روز اسرائیل کی جانب سے ایران کے اہم ترین گیس فیلڈ ساؤتھ پارس پر حملے کے بعد گیس کی سپلائی معطل ہو گئی تھی۔ معاہدے کے تحت ایران کو عراق کو 50 ملین مکعب میٹر گیس فراہم کرنی ہے، تاہم موجودہ مقدار اس کا محض ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ گیس کی فراہمی میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا، تاہم انہوں نے ایرانی تنصیبات کو پہنچنے والے نقصانات کی تفصیلات یا فراہمی مکمل بحال ہونے کے کسی حتمی وقت کا تعین نہیں کیا ہے۔ وزارت بجلی کے ترجمان احمد موسیٰ کے مطابق گیس کی محدود بحالی سے بجلی کے نظام میں بہتری آئی ہے۔

دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ اس گفتگو کے دوران صدر پزشکیان نے خطے میں جاری کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنگ اور علاقائی تنازع کے خاتمے کے لیے امریکی و اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر روکنا ضروری ہے۔

ایرانی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ مستقبل میں ایسی جارحیت کے اعادہ کو روکنے کے لیے ٹھوس ضمانتیں درکار ہیں۔ انہوں نے برکس ممالک پر زور دیا کہ وہ ایران کے خلاف جارحیت کو روکنے کے لیے آزادانہ کردار ادا کریں۔

صدر پزشکیان نے خطے میں امن کے قیام کے لیے غیر ملکی مداخلت سے پاک ایک علاقائی سکیورٹی فریم ورک کی تجویز بھی پیش کی ہے، جس میں مغربی ایشیائی ممالک شامل ہوں۔ ایرانی سفارت خانے کے مطابق یہ تجویز خطے میں پائیدار امن کے حصول کے لیے دی گئی ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -