-Advertisement-

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی: فضائی آپریشن بحال، پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع

تازہ ترین

ایران: اسرائیل-امریکہ جنگ کے ایک ماہ بعد معاشی بحران اور عوام کی مشکلات میں اضافہ

تہران میں جاری جنگ کو ایک ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے، جس کے بعد ایرانی شہریوں کی زندگیوں...
-Advertisement-

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث متاثر ہونے والا فضائی آپریشن بتدریج بحال ہونا شروع ہو گیا ہے اور متعدد ایئر لائنز نے اپنی پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق قطر ایئرویز نے اپنے آپریشن کو وسیع کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے اور آئندہ دو ہفتوں کے دوران پاکستان سمیت دیگر ممالک کے لیے درجنوں پروازیں بحال کرنے کا منصوبہ ہے۔

مشرق وسطیٰ سے پاکستان آنے والی پروازوں میں مسافروں کا رش بدستور زیادہ ہے، تاہم خطے میں پائی جانے والی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر پاکستان سے جانے والی پروازوں میں مسافروں کی تعداد تاحال کم دیکھی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 28 دنوں کے دوران ملک بھر کے ایئرپورٹس، بشمول علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور، سے 2400 سے زائد پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔

دیگر بڑی ایئر لائنز بشمول ایمریٹس اور کویت ایئرویز نے بھی محدود پیمانے پر اپنے آپریشنز بحال کر دیے ہیں۔

بہتری کے آثار کے باوجود پروازوں کی منسوخی کا سلسلہ مکمل طور پر تھم نہیں سکا ہے۔ صرف جمعہ کے روز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی، بحرین، نجف، القصیم، شارجہ، دوحہ، کویت، ریاض اور دمام سمیت مختلف مقامات کے لیے 11 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

دیگر شہروں میں بھی پروازوں کی منسوخی ریکارڈ کی گئی، جن میں کراچی سے 15، اسلام آباد سے 13، پشاور سے 8 اور ملتان سے 3 پروازیں شامل ہیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -