-Advertisement-

ایران کے خلاف جنگی اخراجات کے لیے ٹرمپ کی عرب ممالک سے مدد لینے کی خواہش

تازہ ترین

بھارت کی پاکستانی قیدیوں کو استعمال کر کے فالس فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی، ذرائع

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مودی سرکار مشرق وسطیٰ کی جنگ میں پاکستان کے فعال ثالثی کردار سے بوکھلاہٹ کا...
-Advertisement-

واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے میڈیا بریفنگ کے دوران انکشاف کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ ممکنہ جنگ کے اخراجات عرب ممالک سے اٹھوانے کے خواہشمند ہیں۔ لیوٹ کا کہنا تھا کہ یہ ایک ایسا خیال ہے جس پر صدر ٹرمپ کو گہری دلچسپی ہے اور اس حوالے سے مزید تفصیلات خود صدر کی جانب سے سامنے آئیں گی۔

پریس سیکرٹری نے واضح کیا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا عمل جاری ہے اور اس میں پیش رفت ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تہران کی جانب سے عوامی سطح پر کیے جانے والے بیانات اور نجی سطح پر امریکی حکام سے ہونے والی بات چیت میں واضح تضاد موجود ہے اور ایران نے نجی طور پر واشنگٹن کے کچھ نکات پر اتفاق بھی کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے انتباہ کیا کہ ایران جو کچھ بھی نجی طور پر کہہ رہا ہے اسے عملی طور پر پرکھا جائے گا اور امریکہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ تہران اپنے وعدوں کا پاس رکھے۔

قبل ازیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آبنائے ہرمز کو نہ کھولا گیا تو ایران کے توانائی کے مراکز اور تیل کے کنوؤں کو تباہ کر دیا جائے گا۔ امریکی صدر کا یہ بیان تہران کی جانب سے امریکی امن تجاویز کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دینے اور اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد سامنے آیا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -