-Advertisement-

بنگلہ دیش میں توانائی بحران: سرکاری دفاتر میں بجلی اور ایئر کنڈیشنز کے استعمال پر پابندی

تازہ ترین

بھارت کی پاکستانی قیدیوں کو استعمال کر کے فالس فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی، ذرائع

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مودی سرکار مشرق وسطیٰ کی جنگ میں پاکستان کے فعال ثالثی کردار سے بوکھلاہٹ کا...
-Advertisement-

بنگلہ دیش میں توانائی کے بڑھتے ہوئے بحران کے پیش نظر حکومت نے سرکاری ملازمین کو بجلی کی بچت کے لیے سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث ایشیائی ممالک میں توانائی کی قلت میں شدت آ گئی ہے جس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ڈھاکا انتظامیہ نے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

ایک سو ستر ملین آبادی والے اس جنوبی ایشیائی ملک کو اپنی تیل اور گیس کی ضروریات کا پچانوے فیصد حصہ درآمد کرنا پڑتا ہے۔ حکومتی عہدیدار سخاوت حسین نے پیر کے روز تصدیق کی کہ وزارتِ پبلک ایڈمنسٹریشن نے دفتری حاضری اور بجلی و ایندھن کی بچت کے حوالے سے باقاعدہ مراسلہ جاری کیا ہے۔

اتوار کی رات جاری ہونے والے حکومتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ دفاتر میں صرف ضرورت کے مطابق ہی لائٹس، پنکھے، ایئر کنڈیشنرز اور دیگر برقی آلات کا استعمال کیا جائے۔ ملازمین کو تاکید کی گئی ہے کہ کمرے سے نکلتے وقت لائٹس کو لازمی بند کیا جائے اور ایئر کنڈیشنرز کا درجہ حرارت پچیس ڈگری سیلسیس یا اس سے زیادہ پر سیٹ رکھا جائے۔

بنگلہ دیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کو توانائی کے بحران سے نکالنے کے لیے کثیر الجہتی عطیہ دہندگان سے تقریباً دو ارب ڈالر کے قرض کے حصول کے لیے بات چیت کی جا رہی ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -