-Advertisement-

ٹرمپ کا فرانسیسی صدر اور ان کی اہلیہ پر طنزیہ جملہ، عالمی سطح پر بحث کا آغاز

تازہ ترین

پنجاب کے 41 اضلاع میں واسا کا دائرہ کار وسیع، جدید سیوریج فلیٹ کا افتتاح

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے اکتالیس اضلاع میں پہلی بار واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی واسا کے...
-Advertisement-

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو اتحادیوں کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ میں حصہ نہ لینے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے یوٹیوب چینل پر مختصر وقت کے لیے جاری ہونے والی ایک ویڈیو کے مطابق ٹرمپ نے ایک نجی ظہرانے کے دوران فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور ان کی اہلیہ کے حوالے سے تضحیک آمیز جملے کسے۔

صدر ٹرمپ نے دعوی کیا کہ انہوں نے ایران کے خلاف کارروائیوں میں مدد کے لیے فرانس سے رابطہ کیا تھا تاہم انہیں مایوس کن جواب ملا۔ انہوں نے فرانسیسی لہجے کی نقل اتارتے ہوئے کہا کہ میکرون نے مدد کرنے کے بجائے یہ مؤقف اختیار کیا کہ وہ جنگ جیتنے کے بعد تعاون کر سکتے ہیں۔ ٹرمپ نے اس پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فتح کے بعد مدد کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

امریکی صدر نے نیٹو اتحاد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے کاغذی شیر قرار دیا اور کہا کہ اگر کبھی کوئی بڑی جنگ چھڑی تو نیٹو اتحادی ساتھ نہیں ہوں گے۔ ٹرمپ نے اس دوران فرانسیسی صدر کی اہلیہ بریجٹ میکرون کے بارے میں بھی نازیبا کلمات کہے اور مئی 2025 کی ایک وائرل ویڈیو کا حوالہ دیا جس میں مبینہ طور پر انہیں صدر میکرون کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے منگل کے روز بیان دیا کہ ایران کے خلاف جنگ کے اختتام کے بعد امریکہ کو نیٹو کے ساتھ اپنے تعلقات کا ازسرنو جائزہ لینا پڑے گا۔ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے نیٹو کے خلاف یہ تازہ ترین بیان مغربی اتحاد میں بڑھتی ہوئی خلیج کو ظاہر کرتا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -