-Advertisement-

خطے میں کشیدگی: پاکستان کی مشرقِ وسطیٰ جانے والی 64 پروازیں منسوخ

تازہ ترین

کراچی: ایڈمٹ کارڈز کی عدم فراہمی کے باعث میٹرک کے امتحانات ملتوی

بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی نے میٹرک کے امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔ سات اپریل کو ہونے والے پرچے...
-Advertisement-

امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملوں کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ہفتے کے روز پاکستان کے پانچ بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں سے مشرق وسطیٰ جانے والی کم از کم 64 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

کراچی اور اسلام آباد کے ہوائی اڈے اس صورتحال سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے جہاں فضائی حملوں کے باعث 22 دو طرفہ پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔

اسی طرح لاہور ایئرپورٹ سے 6، پشاور سے 8 اور ملتان کے ہوائی اڈے سے 2 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ متاثر ہونے والی ایئر لائنز میں پی آئی اے، ایئر بلیو، ایئر عریبیہ، ایران ایئر اور قطر ایئر ویز شامل ہیں۔

مجموعی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 35 دنوں کے دوران پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی 2 ہزار 706 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -