-Advertisement-

یوکرینی صدر زیلنسکی کا دورہ شام، صدر شامی سے ملاقات کا امکان

تازہ ترین

ارومچی مذاکرات: پاکستان کے افغان طالبان کے سامنے تین اہم مطالبات پیش

چین کی ثالثی میں ارمچی میں ہونے والے مذاکرات کے دوران پاکستان نے افغان طالبان کے سامنے اپنے تین...
-Advertisement-

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے شام کا غیر متوقع دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے اپنے شامی ہم منصب احمد الشرع سے ملاقات کی۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس اہم ملاقات میں علاقائی جنگ کے تناظر میں دفاعی امور اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل یوکرینی صدر نے متحدہ عرب امارات اور قطر کا بھی دورہ کیا تھا جس کے دوران کیئف نے دونوں ممالک کے ساتھ دفاعی شعبے میں تعاون کے معاہدے کیے ہیں۔ بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے پیش نظر یہ دورے انتہائی اہمیت کے حامل سمجھے جا رہے ہیں۔

قطری وزارت دفاع کے مطابق دوحہ اور کیئف کے مابین طے پانے والے دفاعی معاہدے میں میزائلوں اور بغیر پائلٹ کے فضائی نظاموں (ڈرونز) کا مقابلہ کرنے کے لیے مہارتوں کا تبادلہ شامل ہے۔

متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران صدر زیلنسکی نے شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک نے سکیورٹی اور دفاعی شعبوں میں اشتراک عمل پر اتفاق کیا۔ زیلنسکی نے ٹیلی گرام پر جاری بیان میں کہا کہ دونوں ممالک کی ٹیمیں ان معاہدوں کی تفصیلات کو حتمی شکل دیں گی۔

یوکرینی وزیر خارجہ آندرے سیبیہا نے رائٹرز کو بتایا کہ یوکرین، جس کے پاس روسی ڈرونز اور میزائلوں کو مار گرانے کا برسوں کا تجربہ موجود ہے، ایرانی حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے کئی سکیورٹی معاہدوں کے قریب پہنچ چکا ہے۔ اس سے قبل صدر زیلنسکی سعودی عرب کا دورہ بھی کر چکے ہیں جہاں انہوں نے اہم ملاقاتیں کی تھیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -