-Advertisement-

ایران میں تنازع کے پائیدار حل کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کا دورہ

تازہ ترین

برطانیہ میں داخلے پر پابندی کے بعد کانی ویسٹ کے اٹلی میں کنسرٹ پر تنازع کھڑا ہو گیا

امریکی ریپر کانی ویسٹ، جو اب 'یے' کے نام سے جانے جاتے ہیں، کی برطانیہ میں داخلے پر پابندی...
-Advertisement-

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے خصوصی ایلچی ایران پہنچ گئے ہیں۔ عالمی ادارے کے مطابق یہ دورہ خطے میں جاری کشیدگی کے ایک جامع اور دیرپا حل کی حمایت کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

ترجمان اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جین آرنالٹ اپنے دورہ ایران کے دوران تہران کے حکام سے تنازع کے حل کے حوالے سے ان کے نقطہ نظر سنیں گے۔ اس موقع پر وہ سیکریٹری جنرل کے اس عزم کا اعادہ کریں گے کہ اقوام متحدہ پرامن تصفیے کے حصول کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔

جین آرنالٹ نے تمام متعلقہ قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ پرامن مذاکرات کی راہ اپنائیں اور عام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

تجربہ کار سفارت کار جین آرنالٹ کو گزشتہ ماہ ہی اس تنازع پر سیکریٹری جنرل کا خصوصی ایلچی مقرر کیا گیا تھا۔ وہ پیر کے روز مشرق وسطیٰ کے دورے پر روانہ ہوئے تھے، تاہم اقوام متحدہ نے ان کے دورے میں شامل دیگر ممالک کی تفصیلات تاحال ظاہر نہیں کی ہیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -