-Advertisement-

لبنان کو جنگ بندی معاہدے میں شامل کرنے پر ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان مشاورت جاری رہے گی

تازہ ترین

ایران سے مزید 30 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

کوئٹہ میں ضلعی حکام کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے 38 ویں روز بھی پاکستانیوں...
-Advertisement-

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ لبنان کو ایران کے ساتھ جنگ بندی معاہدے میں شامل کرنے کے امکانات پر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں گے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے بدھ کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر صدر ٹرمپ، اسرائیلی وزیراعظم اور تمام متعلقہ فریقین کے مابین مشاورت کا عمل جاری رہے گا۔

موجودہ امریکی ایران جنگ بندی معاہدے میں لبنان شامل نہیں ہے، جہاں ایران کی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل پر حملوں کے بعد کشیدگی پیدا ہوئی تھی۔

پریس سیکرٹری نے آبنائے ہرمز کی بندش کی اطلاعات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسے فوری، تیز اور محفوظ طریقے سے کھولا جانا چاہیے۔ لیوٹ کا کہنا تھا کہ اس اہم آبی گزرگاہ کی بندش کسی بھی صورت ناقابل قبول ہے اور صدر ٹرمپ کا مطالبہ ہے کہ اسے بلا تاخیر کھول دیا جائے۔

نیٹو کے حوالے سے وائٹ ہاؤس نے الزام عائد کیا کہ اتحاد نے امریکی عوام سے منہ موڑ لیا ہے۔ یہ بیان نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹ کی امریکی صدر سے ملاقات سے قبل سامنے آیا ہے۔ کیرولین لیوٹ نے کہا کہ یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ نیٹو نے گزشتہ چھ ہفتوں کے دوران ان امریکیوں کو نظر انداز کیا جو اتحاد کے دفاع کے لیے فنڈز فراہم کرتے ہیں۔

اس سوال پر کہ کیا صدر ٹرمپ نیٹو سے انخلا پر غور کر رہے ہیں، پریس سیکرٹری نے کہا کہ صدر اس معاملے پر پہلے بھی بات کر چکے ہیں اور توقع ہے کہ سیکرٹری جنرل مارک روٹ کے ساتھ ملاقات میں بھی یہ موضوع زیر بحث آئے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ خود اس حوالے سے آگاہ کر سکتے ہیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -