-Advertisement-

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کے درمیان جنگ کے بعد پہلی بار ٹیلی فونک رابطہ

تازہ ترین

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ کی مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف کے ساتھ ٹیلی...
-Advertisement-

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ دونوں ممالک کے درمیان اس وقت پہلا باضابطہ رابطہ ہے جب تہران کی جانب سے اسرائیل اور امریکی حملوں کے جواب میں خلیجی ہمسایہ ممالک کے خلاف کارروائیاں کی گئی تھیں۔

سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ٹیلی فونک گفتگو کا محور خطے کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینا تھا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے کشیدگی کو کم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا تاکہ خطے میں امن اور استحکام کی بحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سعودی وزارت خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی جانب سے ٹیلی فون موصول ہوا۔ اس رابطے کو خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -