-Advertisement-

لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی: ایران کی اسرائیل کو سخت تنبیہ

تازہ ترین

لبنان کی اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لیے پاکستان سے مدد کی اپیل

لبنان نے اسرائیلی جارحیت کے فوری خاتمے کے لیے پاکستان سے تعاون کی درخواست کر دی ہے۔ وزیراعظم شہباز...
-Advertisement-

تہران نے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کو سخت نتائج کی تنبیہ کر دی ہے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ تہران لبنانی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا اور ملکی دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہماری انگلیاں اب بھی ٹریگر پر ہیں اور کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے پوری طرح مستعد ہیں۔

صدر پزشکیان کے مطابق اسرائیل کی جانب سے لبنان میں جاری کارروائیاں جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل کا جارحانہ رویہ برقرار رہا تو مذاکرات کا عمل بے معنی ہو کر رہ جائے گا اور یہ ثابت ہو جائے گا کہ تل ابیب کسی بھی معاہدے کے حوالے سے سنجیدہ نہیں ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے بھی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کی تجاویز میں لبنان سمیت پورا مزاحمتی محور شامل ہے اور معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

قالیباف نے انکشاف کیا کہ 10 نکاتی تجاویز میں سے تین اہم نکات کی پہلے ہی خلاف ورزی کی جا چکی ہے۔ ان خلاف ورزیوں میں ایرانی فضائی حدود میں ڈرونز کا داخلہ، یورینیم افزودگی کے ایرانی حق سے انکار اور لبنان میں جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزیاں شامل ہیں۔ تہران نے واضح کیا ہے کہ ان اقدامات کا سخت ردعمل دیا جائے گا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -