-Advertisement-

امریکا-ایران مذاکرات: اسلام آباد میں ریڈ زون سیل، ٹریفک کے لیے متبادل پلان جاری

تازہ ترین

ایران کے پاس آبنائے ہرمز کے سوا کوئی کارڈ نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ ایران کے پاس امریکہ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں...
-Advertisement-

اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے مابین اعلیٰ سطحی مذاکرات کے لیے غیر ملکی وفود کی آمد کے پیش نظر انتظامیہ نے ٹریفک کے لیے جامع متبادل منصوبہ جاری کر دیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت کا ریڈ زون اور اس سے ملحقہ علاقے مکمل طور پر بند رہیں گے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق کشمیر چوک سے کلب روڈ، سری نگر ہائی وے سے زیرو پوائنٹ اور زیرو پوائنٹ سے سرینا چوک تک کے راستے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوں گے۔ اس کے علاوہ شکر پڑیاں روڈ، چند تارہ چوک سے سیونتھ ایونیو اور جناح ایونیو سے خیابان چوک کی جانب جانے والے راستے بھی بند رہیں گے۔

ایرانی وفد کی اسلام آباد آمد کے بعد سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ مارگلہ روڈ پر فیصل چوک سے ٹریل تھری تک کا راستہ بند رہے گا جبکہ ایکسپریس وے پر زیرو پوائنٹ سے کورال چوک تک کا حصہ بھی ناقابل رسائی ہوگا۔

گیارہ اور بارہ اپریل کو وفاقی دارالحکومت میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ مکمل طور پر ممنوع ہوگا۔ پشاور سے راولپنڈی جانے والے مسافروں کو جی ٹی روڈ کے بجائے ٹیکسلا موٹروے، چکڑی، چک بیلی روڈ اور راوت روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

لاہور سے پشاور جانے والوں کو راوت، چک بیلی روڈ، چکڑی اور ٹیکسلا موٹروے اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ فیصل ایونیو اور زیرو پوائنٹ کے درمیان سفر کرنے والی ٹریفک کو نائنتھ ایونیو کی طرف موڑا جائے گا۔

بھارہ کہو سے راولپنڈی کے درمیان سفر کرنے والے شہری کورنگ روڈ، بنی گالہ، لہتڑار روڈ اور جی ٹی روڈ کا استعمال کر سکیں گے۔ پشاور سے لاہور جانے والی گاڑیوں کو ٹیکسلا موٹروے یا ترنول پھاٹک سے فتح جنگ موٹروے کی طرف جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سفارتی سرگرمیوں کے دوران کسی بھی قسم کی زحمت سے بچنے کے لیے ٹریفک پلان پر عمل کریں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -