-Advertisement-

ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے مثبت نتائج کی امید ہے، خرم دستگیر

تازہ ترین

جمعیت علمائے اسلام کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا مطالبہ

جمعیت علمائے اسلام ف کے ترجمان اسلم غوری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کو ناکافی قرار...
-Advertisement-

سابق وزیر خارجہ خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان نیک نیتی کے ساتھ ثالث کا کردار ادا کیا ہے، جس کے نتیجے میں آج ایران کی گلیوں میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان نے ایک اصولی موقف اپنایا ہے اور آج پوری دنیا پاکستان کی طرف امید بھری نظروں سے دیکھ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین کو دنیا کے کسی اور ملک پر اعتماد نہیں تھا لیکن انہوں نے پاکستان پر بھروسہ کیا ہے۔

سابق وزیر نے غزہ میں ستر ہزار فلسطینیوں کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو جنگ بندی کی میز پر لانے کے لیے چین بھی پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور ہمیں مذاکرات سے مثبت پیش رفت کی توقع ہے۔

خرم دستگیر نے مزید کہا کہ پوری دنیا جنگ سے متاثر ہے اور اس وقت تمام نظریں اسلام آباد پر مرکوز ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے ضمانت کا مطالبہ ایک جائز مطالبہ ہے۔

مذاکرات کے لائحہ عمل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے معاشی مسائل حل کیے جائیں گے اور پھر دفاعی معاملات پر بات ہوگی، مذاکرات کے بعد ایک فریم ورک طے کیا جائے گا۔ اس وقت پوری دنیا کی ترجیح آبنائے ہرمز کو کھولنا ہے۔

خرم دستگیر نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز کھلنے اور معاشی پابندیاں اٹھنے سے سخت گیر عناصر کی آوازیں بھی دب جائیں گی اور معاشی معاملات پر فوری اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -