-Advertisement-

جنوبی لبنان اور غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شدت، 24 گھنٹوں کے دوران 97 افراد شہید

تازہ ترین

تائیوان کے اپوزیشن رہنما کے دورے کے بعد چین کی جانب سے مراعات کا اعلان

چین نے تائیوان کے لیے دس نئے مراعاتی اقدامات کا اعلان کیا ہے جن کا مقصد سیاحت میں نرمی،...
-Advertisement-

لبنانی وزارت صحت کے مطابق جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی جاری جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید ستانوے افراد جاں بحق اور ایک سو تینتیس زخمی ہو گئے ہیں۔ دو مارچ سے اب تک جاری ان حملوں میں شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد دو ہزار بیس تک پہنچ چکی ہے جبکہ چھ ہزار چار سو چھتیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیلی اہداف پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی ٹینک تباہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

غزہ کی پٹی میں بھی اسرائیلی بربریت کا سلسلہ نہ رک سکا۔ وسطی غزہ میں واقع البریج پناہ گزین کیمپ کے بلاک نو پر حملے کے بعد چھ لاشیں اور سات زخمیوں کو الاقصیٰ ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ العودہ ہسپتال نے بھی ایک شہادت اور دو افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق جنوبی غزہ میں بے گھر افراد کے خیموں کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا جبکہ خان یونس کے قریب بنی سہیلہ میں ہونے والے حملے میں تین افراد زخمی ہوئے۔ مسلسل بمباری کے باعث خطے میں انسانی بحران سنگین تر ہوتا جا رہا ہے اور مقامی طبی مراکز پر مریضوں کا دباؤ انتہائی حد تک بڑھ گیا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -