-Advertisement-

اسحاق ڈار کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، پاک ایران اور امریکا مذاکرات پر تبادلہ خیال

تازہ ترین

بہاماس میں لاپتہ ہونے والی اہلیہ کے مقام سے متعلق برائن ہکر کے نقشے منظر عام پر

بہاماس میں اپنی اہلیہ لینیٹ ہکر کی پراسرار گمشدگی کے معاملے میں برائن ہکر کی جانب سے فراہم کردہ...
-Advertisement-

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ گفتگو کے دوران اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ کو اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے وفود کے درمیان ہونے والی بات چیت کے اہم پہلوؤں سے آگاہ کیا۔ ان مذاکرات کا مقصد خطے میں کشیدگی کو کم کرنا اور پائیدار امن کے قیام کے لیے سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔

نائب وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ تمام فریقین کو جنگ بندی کے معاہدوں کی مکمل پاسداری کرنی چاہیے تاکہ سفارت کاری کے لیے سازگار ماحول برقرار رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشیدگی کو بڑھنے سے روکنے اور علاقائی استحکام کے لیے طے شدہ سمجھوتوں پر عمل درآمد ناگزیر ہے۔

دونوں رہنماؤں نے متفقہ طور پر اس بات کا اعادہ کیا کہ خطے میں امن کے لیے مربوط سفارتی کوششیں انتہائی اہم ہیں۔ اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ پاکستان نے ایک ذمہ دار ملک کے طور پر بین الاقوامی فریقین کے مابین بات چیت کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم فراہم کیا ہے اور پاکستان خطے میں تصادم کے بجائے مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کا حامی ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والے یہ مذاکرات تقریباً اکیس گھنٹے تک جاری رہے جن میں جوہری معاملات، پابندیوں اور سیکیورٹی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔ اگرچہ ان طویل مذاکرات میں کوئی حتمی معاہدہ تو طے نہیں پایا تاہم فریقین نے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی اس اعلیٰ سطحی بات چیت کو مثبت قرار دیا ہے۔

پاکستان اپریل میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ رابطوں کے لیے ایک اہم مرکز کے طور پر سامنے آیا ہے۔ حکومت پاکستان نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے ہر ممکن سفارتی کردار ادا کرتی رہے گی۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -