-Advertisement-

اوجی ڈی سی ایل چیرمین کے ساتھ سی بی اے یونین کے کامیاب مزاکرات، تمام فیلڈز پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

تازہ ترین

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں...
-Advertisement-

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لیمٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کی سی بی اے  یونین اور آفیسرزایسوسی ایشن کی گزشتہ چند روز سے جاری ھڑتال بلا آخر رنگ لے آئی اور جعرات کو سی بی اے یونین نے او جی ڈی سی ایل کے مرکزی دفتر سمیت  ملک بھر کی تمام فیلڈز سے ھڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

 آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لیمٹڈ کے مرکزی دفتر میں او جی ڈی سی ایل  بورڈ کی ہیومن ریسورس کمیٹی کا خصوصی  اجلاس ھوا جس میں یونین کے دیگر مسائل خصوصا” بنیادی تنخواہ جو ایک سطح پر کیپ کر دی گئ تھی اسے بحال کردیا گیا ھے۔

"او جی ڈی سی ملازمین کی بنیادی تنخواہ پر کیپ اٹھا دیا گیا”

 او جی ڈی سی ایل بورڈ کے چیرمین ڈاکٹر قمرجاوید شریف کی ہدایات کی روشنی میں بورڈ کی ایچ آر کمیٹی نے یونین کے کو تسلیم کرلیا۔

چیرمین ڈاکٹر قمرجاوید شریف

کمپنی ذرائع کے مطابق اجلاس کے بعد مینجنگ ڈائریکٹر او جی ڈی سی ایل ڈاکٹر نسیم احمد سے سی بی اے یونین اور آفیسرز اسوسی ایشن کی نمائندوں کی ملاقات کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

ڈاکٹر نسیم نے کہا کہ افسران و کارکنان مثبت رویوں کے ساتھ  نئے مینجگ ڈائریکٹر شاہد سلیم خان کا استقبال اور کمپنی کے وسیع تر مفاد اور ترقی میں ان کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کریں۔

وزیر اعظم معیشت ٹھیک کرنا چاہتے ہیں لیکن نادان دوستوں نے انہیں گھیر رکھا ہے، سراج تیلی

اہم خبریں

-Advertisement-
محمد یاسر
محمد یاسر
آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، سینئر صحافی محمد یاسر پندرہ برس سے اس شعبے سے وابستہ ہیں، بزنس، ٹیلیکام، فنانس اور ٹیکنالوجی سیکٹرز پر عبور رکھتے ہیں۔ محمد یاسر نیشنل انگلش اور اردو ڈیلیز میں بحیثیت سینئر رپورٹر فرائض انجام دے چکے ہیں
محمد یاسر
محمد یاسر
آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، سینئر صحافی محمد یاسر پندرہ برس سے اس شعبے سے وابستہ ہیں، بزنس، ٹیلیکام، فنانس اور ٹیکنالوجی سیکٹرز پر عبور رکھتے ہیں۔ محمد یاسر نیشنل انگلش اور اردو ڈیلیز میں بحیثیت سینئر رپورٹر فرائض انجام دے چکے ہیں

مزید خبریں

- Advertisement -