اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی وفد کی فہرست اڈیالہ جیل انتظامیہ کو فراہم کر دی گئی ہے۔ یہ ملاقات آج بروز جمعرات متوقع ہے۔
فہرست سیکریٹری جنرل کے دفتر کے کوآرڈینیٹر اویس یونس چوہدری کی جانب سے جیل حکام کو جمع کرائی گئی۔
ملاقات کرنے والے وفد میں سید رضا گیلانی، طاہر اقبال اور میاں فیاض حسین شامل ہیں۔ فہرست میں رکن صوبائی اسمبلی قاضی احمد اکبر، مہوش جنجوعہ اور عبدالحکیم زرین کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ جمعرات کا دن تحریک انصاف کی قیادت کے لیے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے مختص ہے۔ مذکورہ رہنما آج اڈیالہ جیل پہنچ کر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔
