-Advertisement-

وزیر اعظم عمران خان 20 جنوری کو تاجروں کے اجلاس کی صدارت کرینگے

تازہ ترین

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں...
-Advertisement-

چیرمین فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان 20 جنوری کو تاجروں کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ شبر زیدی نے ہفتہ کے روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ وزیر اعظم تاجروں کے ساتھ بیٹھک میں تاجر برادری کے لیئے خصوصی رعایت کا اعلان کریں گے۔

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا ہے کہ وزیزاعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں عمران خان تاجرتنظیموں سےمکمل دستاویزات ،ٹیکس ادائیگی پرتعاون کی درخواست بھی کریں گے۔

واضع رہے کہ ایف بی آر کی جانب سے تاجروں کو درپیش مسائل پر کراچی چیمبر اور ایف پی سی سی آئی کچھ عرصے سے آواز بلند کررہے تھے، خصوصا”  چھوٹے تاجروں پر شناختی کارڈ کی شرط لاگو کی گئی تھی جسے تاجروں کی بڑی تعداد نے مسترد کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مزکورہ اجلاس میں ایکسپورٹرز کے ریفنڈز، برآمدات میں حائل رکاوٹوں، اور محصولات پر بھی بات چیت ہوگی۔

وزیر اعظم معیشت ٹھیک کرنا چاہتے ہیں لیکن نادان دوستوں نے انہیں گھیر رکھا ہے، سراج تیلی

اہم خبریں

-Advertisement-
محمد حاشر
محمد حاشر
آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، ملکی سیاسی منظر نامے اور ان سے جڑی خبروں کی رپورٹنگ کے علاوہ معیشت پر رپورٹنگ کے تجربے کے ساتھ ایم حاشر ملکی اور بین القوامی اسپورٹس رپورٹنگ پر بھی مہارت رکھتے ہیں۔ ورلڈ آبزرور پر ایم حاشر کی کئی تحریریں سائع ہوئی ہیں۔
محمد حاشر
محمد حاشر
آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، ملکی سیاسی منظر نامے اور ان سے جڑی خبروں کی رپورٹنگ کے علاوہ معیشت پر رپورٹنگ کے تجربے کے ساتھ ایم حاشر ملکی اور بین القوامی اسپورٹس رپورٹنگ پر بھی مہارت رکھتے ہیں۔ ورلڈ آبزرور پر ایم حاشر کی کئی تحریریں سائع ہوئی ہیں۔

مزید خبریں

- Advertisement -