-Advertisement-

آباد کاسندھ ٹاپ رینکینگ سائیکلسٹ کو قیمتی تحفہ

تازہ ترین

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط...
-Advertisement-

ایسو سی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) کی جانب سے کارپوریٹ سوشل ریسپونسی بیلٹی(سی ایس آر) اور کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے ذمے داری نبھاتے ہوئے سندھ میں سائیکل ریس کے ٹاپ رینکنگ کھلاڑی رجب کو 5 لاکھ روے مالیت کی سائیکل کا تحفہ دیا گیا۔

اسو موقع اس وقت کے آباد کے سینئر وائس چیئرمین محمد ایوب،وائس چیئرمین عارف شیخانی،موجودہ سینئر وائس چیئرمین محمد حنیف میمن،وائس چیئرمین الطاف کانٹا والا،چیئرمین سدرن ریجن صفیان آڈھیا،سابق چیئرمین انورگاگئی،سابق سینئر وائس چیئرمین انور او کے،ذکریا کریم،خورشید عالم،سابق سینئر وائس چیئرمین سہیل ورند، آباد ممبران اور کھیلوں سے وابستہ افراد بھی شریک تھے۔

آباد کے سابق چیئرمین فیاض الیاس نے ریسنگ سائیکل کے سندھ میں نمبر ون اور پاکستان کے 8 ویں رینک پر آنے والے سائیکلسٹ رجب علی ساٹی کو آباد ہاؤس میں خوش آمدید کرتے ہوئے لیاری میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شکور شاد کی خصوصی درخواست پر فلک ناز پراپرٹیز کے تعاون سے ریسلنگ سائیکل کا تحفہ دیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آباد کے فیاض الیاس نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے لیے کھیلوں کی سرگرمیاں انتہائی ضروری ہیں۔نوجوانوں کی کھیلوں میں شرکت صحت مند معاشرے کی عکاسی کرتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ رجب نے اپنی محنت سے سندھ سائیکلنگ ریس میں ٹاپ رینک حاصل کرکے نوجوانوں کے لیے ایک مثال قائم کی ہے جسے سراہا جانا چاہیے۔

فیاض الیاس نے کراچی میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے عوامی مقامات کی کمی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پاکستان کو پارکس،کھیل کے میدان،ریس ٹریک اور دیگر کھیلوں کے میدانوں کی تعمیر میں آباد کی جانب سے حکومت کو ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر سائیکلسٹ رجب نے آباد کی جانب سے حوصلہ افزائی پر آباد سے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے وہ اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔

فیاض الیاس نے کہا کہ آباد ایک ذمے دار تنظیم ہے جسے اپنی سماجی ذمے داریوں کا ادراک ہے اور آباد کے عہدیداران اپنے اس فرض کو ذمے داری سے ادا کررہے ہیں۔

عوام کی فلاح وبہبود اور پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے کام کرنا آباد کے مقاصد میں سے ایک مقصد ہے اور صحت مند طرز زندگی کے لیے ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔

اہم خبریں

-Advertisement-
زورین زبیر
زورین زبیر
آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، اے سی سی اے کی تعلیم کے ساتھ زورین زبیر بینکینگ انڈسٹری، ٹیکسیشن، اوپن مارکیٹ، اسٹاک مارکیٹ، بین القوانی اسٹاک ایکسچینجز اور خام تیل کی رپورٹنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ایس ای او سرٹیفائڈ زورین زبیر کی کئی تحریریں کئی ٹیکنالوجی پورٹلز پر بھی شائع ہوچکی ہیں۔
زورین زبیر
زورین زبیر
آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، اے سی سی اے کی تعلیم کے ساتھ زورین زبیر بینکینگ انڈسٹری، ٹیکسیشن، اوپن مارکیٹ، اسٹاک مارکیٹ، بین القوانی اسٹاک ایکسچینجز اور خام تیل کی رپورٹنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ایس ای او سرٹیفائڈ زورین زبیر کی کئی تحریریں کئی ٹیکنالوجی پورٹلز پر بھی شائع ہوچکی ہیں۔

جواب تحریر کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مزید خبریں

- Advertisement -