-Advertisement-

ایکواڈور کے صدارتی امیدوار کے قتل میں مطلوب ملزم میکسیکو سے گرفتار

تازہ ترین

دنیا کے خوش ترین ممالک میں شامل ڈنمارک کی کامیاب پرورش کے اصول کیا ہیں؟

ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ 2026 کے مطابق فن لینڈ دنیا کا خوش ترین ملک قرار پایا ہے۔ نارڈک ممالک...
-Advertisement-

ایکواڈور کے صدارتی امیدوار فرنینڈو ولاویسینسیو کے قتل میں مطلوب ملزم کو میکسیکو سے گرفتار کر کے کولمبیا منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اینجل ایستبان ایگیولر مورالس بدھ کے روز بوگوٹا پہنچا جہاں اسے ایل ڈوراڈو ایئرپورٹ پر کولمبیا کے امیگریشن حکام نے حراست میں لے لیا۔

ایگیولر مورالس، جسے لوبو مینور کے نام سے جانا جاتا ہے، ایکواڈور کے بدنام زمانہ مجرمانہ گروہ لاس لوبوس کا اہم رہنما ہے۔ اس کے خلاف انٹرپول کی جانب سے ریڈ نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ امریکی حکومت نے ستمبر میں لاس لوبوس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔

میکسیکو کے وزیر برائے سکیورٹی عمر گارشیا ہارفوچ نے سوشل میڈیا پر ایگیولر کی گرفتاری کی تصدیق کی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم میکسیکو میں داخل ہوتے ہی سکیورٹی اداروں کی نگرانی میں تھا اور اسے خفیہ معلومات کی بنیاد پر میکسیکو سٹی سے پکڑا گیا۔ گرفتاری کے دوران کسی قسم کے تشدد کا استعمال نہیں کیا گیا۔

کولمبیا کے امیگریشن حکام نے بتایا کہ ملزم کولمبیا کے شہری کی جعلی شناخت استعمال کرتے ہوئے امیگریشن کنٹرول سے بچنے کی کوشش کر رہا تھا۔ پولیس کے مطابق ایگیولر نے کولمبیا کے شہر میڈلین سے جعلی پاسپورٹ پر میکسیکو میں داخلہ لیا تھا تاکہ خطے میں اپنے مجرمانہ نیٹ ورک کو مضبوط کر سکے۔

کولمبیا کے صدر گستاو پیٹرو نے اس گرفتاری کو بین الاقوامی منظم جرائم کے خلاف ایک بڑی کامیابی قرار دیا اور تینوں ممالک کے درمیان پولیس تعاون کو سراہا۔

فرنینڈو ولاویسینسیو کو نو اگست دو ہزار تئیس کو کوئٹو میں ایک انتخابی ریلی کے دوران قتل کیا گیا تھا۔ رواں سال فروری میں ایکواڈور کے اٹارنی جنرل کے دفتر نے ایگیولر سمیت تین افراد کو اس قتل میں ملوث قرار دینے کے لیے نئے شواہد پیش کیے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایگیولر کے میکسیکو کے کارٹیلز اور کولمبیا کے باغی گروپ فارک کے منحرف دھڑے کے رہنما نیسٹور گریگوریو ویرا کے ساتھ بھی روابط ہیں۔ امریکہ نے لاس لوبوس کو ایکواڈور کی سب سے بڑی منشیات اسمگلنگ تنظیم قرار دیا ہے جس کے روابط میکسیکو کے خطرناک کارٹیلز کے ساتھ ہیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -