-Advertisement-

وزیراعلیٰ مریم نواز کی بس اڈوں اور مارکیٹوں میں فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت

تازہ ترین

ونڈ پاور کی بلاجواز بندش سے منصوبے دیوالیہ ہونے کے قریب، ایف پی سی سی آئی

کراچی میں پاکستان کے سرکردہ ونڈ انرجی پیدا کرنے والے اداروں کے کنسورشیم نے انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر...
-Advertisement-

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں بس اڈوں، تجارتی مراکز اور بازاروں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔

سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے چاند رات کے موقع پر بازاروں میں اضافی نفری تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔

مریم نواز شریف نے خواتین کو ہراساں کیے جانے کے واقعات کی روک تھام کے لیے ویمن پولیس سکواڈز کی تعیناتی کی ہدایت کی اور اس بات پر زور دیا کہ عوامی مقامات پر خواتین اور بچوں کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ نے بازاروں اور کاروباری مراکز کی نگرانی کے لیے ڈرون کیمروں اور نائٹ ویژن آلات کے استعمال کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے چاند رات پر سڑکوں پر ون ویلنگ کی لعنت کو روکنے کے لیے سخت مانیٹرنگ کی بھی ہدایت کی ہے۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے بینکوں اور اے ٹی ایمز کے گرد سکیورٹی اور گشت بڑھانے کے احکامات جاری کیے۔ پولیس اور ٹرانسپورٹ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ ویگن اڈوں اور بس ٹرمینلز پر مسلسل نگرانی کا عمل جاری رکھیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے واضح کیا کہ سرکاری کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے بسوں اور ویگنوں کے ونڈ اسکرین پر کرایہ نامے نمایاں طور پر آویزاں کیے جائیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -