-Advertisement-

وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر کا ٹیلی فونک رابطہ، عید کی مبارکباد اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

تازہ ترین

ناروے کی ولی عہد شہزادی کا جیفری ایپسٹین پر دھوکہ دہی اور ہیرا پھیری کا الزام

ناروے کی کراؤن پرنسس میٹے میریٹ نے اعتراف کیا ہے کہ سنہ 2013 میں امریکی جنسی مجرم جیفری ایپسٹین...
-Advertisement-

وزیر اعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔

وزیر اعظم نے آذربائیجان کے صدر اور وہاں کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جس کا صدر الہام علیوف نے خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستانی عوام کے لیے بھی تہنیتی جذبات کا اعادہ کیا۔

بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ اس موقع پر ایران اور خلیجی خطے میں جاری کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے آذربائیجان پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کی اور مشکل کی اس گھڑی میں آذربائیجان کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا یقین دلایا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں کشیدگی کو فوری طور پر کم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل صرف مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تعلقات کے مثبت رجحان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں قائدین نے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -