-Advertisement-

اسرائیل کا مقابلہ صرف مشترکہ حکمت عملی سے ہی ممکن ہے: خواجہ آصف

تازہ ترین

ایران کی نطنز جوہری تنصیب پر امریکی و اسرائیلی حملہ، تابکاری کے اخراج کی تردید

تہران (ویب ڈیسک) ایران کے اٹامک انرجی آرگنائزیشن نے تصدیق کی ہے کہ ہفتے کے روز ایک مشترکہ فضائی...
-Advertisement-

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عید کے پرمسرت موقع پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جام شہادت نوش کرنے والے بہادر سپوتوں اور ان کے اہل خانہ کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہدا کی لازوال قربانیاں ملکی دفاع کی مضبوط بنیاد ہیں۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت عالم اسلام کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، جن میں فلسطین، سوڈان اور کشمیر کے مظلوم مسلمان سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ امت مسلمہ کی بقا باہمی اتحاد میں مضمر ہے اور وقت کا تقاضا ہے کہ تمام تر داخلی اختلافات کو پس پشت ڈال کر متحد ہوا جائے۔

وزیر دفاع نے خبردار کیا کہ اسرائیل کسی کا دوست نہیں ہے اور اس کا مقابلہ صرف ایک مشترکہ اور مربوط حکمت عملی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز کی کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

خواجہ آصف نے الزام عائد کیا کہ پاکستان میں سرگرم دہشت گردوں کو افغان حکومت کی پشت پناہی حاصل ہے۔ انہوں نے قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی اور مغربی سرحدوں پر دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پوری قوم کو بیدار اور مستعد رہنے کی ضرورت ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -