-Advertisement-

افغانستان سے سرگرم دہشت گردوں کو پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے: آرمی چیف

تازہ ترین

ایران کا عارضی جنگ بندی کے بجائے مکمل جنگ کے خاتمے پر زور

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ تہران کسی عارضی جنگ بندی کے بجائے ایک مکمل،...
-Advertisement-

فیلڈ مارشل اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے واضح کیا ہے کہ افغانستان سے کارروائی کرنے والے دہشت گردوں کو پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ہفتے کے روز خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جوانوں اور افسران کے ساتھ عید کی نماز ادا کی اور ملک کی پائیدار استحکام و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ افغان سرزمین کو کسی بھی صورت پاکستان کے خلاف تخریبی سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ سرحد پار موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو پاکستان کی سیکیورٹی کے لیے خطرہ بننے سے روکنا اولین ترجیح ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے آپریشن غضب الحق کے دوران دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کو توڑنے اور سرحدی علاقوں میں امن کے قیام کے لیے جوانوں کی بہادری اور عسکری کامیابیوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابیاں شہدا کی عظیم قربانیوں اور افسران و جوانوں کے غیر متزلزل عزم کا نتیجہ ہیں۔

دورے کے دوران آرمی چیف نے جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں عید کی مبارکباد پیش کی اور ملکی دفاع کے لیے ان کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسلح افواج پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

ضلع کرم پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -