-Advertisement-

پی سی بی کا ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کا شیڈول تبدیل، میچز صرف لاہور اور کراچی میں ہوں گے

تازہ ترین

بھارت اور اسرائیل افغان حکومت کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں: خورشید شاہ

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے...
-Advertisement-

پاکستان کرکٹ بورڈ نے وفاقی حکومت کی جانب سے قومی وسائل کی بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات کے پیش نظر ایچ بی ایل پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول میں بڑی تبدیلیاں کر دی ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ٹورنامنٹ کے میزبان شہروں کی تعداد چھ سے کم کر کے دو کر دی گئی ہے اور اب تمام میچز صرف لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

نئے شیڈول کے تحت 39 روز پر محیط اس ایونٹ میں مجموعی طور پر 44 میچز کھیلے جائیں گے، جن میں سے 22 میچز لاہور اور 22 کراچی کے میدانوں میں منعقد ہوں گے۔ حیدرآباد کنگز مین اور لاہور قلندرز کے درمیان افتتاحی میچ اپنے مقررہ وقت پر ہی کھیلا جائے گا، جبکہ ایلیمینیٹر ون، ایلیمینیٹر ٹو اور فائنل میچز کی میزبانی لاہور کرے گا اور کوالیفائر کا انعقاد کراچی میں ہوگا۔

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا، تاہم سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر میچز تماشائیوں کے بغیر کھیلے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ موجودہ بحرانی کیفیت میں یہ واضح نہیں کہ حالات کب تک معمول پر آئیں گے۔

کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم میں شائقین کی عدم موجودگی کا شدت سے احساس رہے گا، تاہم ملکی استحکام اور قومی ترجیحات کو مقدم رکھنا ضروری ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 30 ہزار تماشائیوں اور عملے کی روزانہ نقل و حرکت سے توانائی کے وسائل پر بوجھ پڑتا ہے، جس سے بچنے کے لیے ایونٹ کو دو شہروں تک محدود کیا گیا ہے تاکہ نقل و حمل اور آپریشنل اخراجات کو کم کیا جا سکے۔

پی سی بی نے واضح کیا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے دوران نشریات اور پروڈکشن کے جدید فیچرز متعارف کرائے جائیں گے تاکہ گھر بیٹھ کر میچ دیکھنے والے شائقین کو عالمی معیار کا تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ بورڈ کا عزم ہے کہ لیگ اپنی روایت کے مطابق نظم و ضبط اور بہترین کھیل کے ذریعے پاکستان کی اسپورٹنگ طاقت کی علامت بنی رہے گی۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -