-Advertisement-

منی لانڈرنگ کیس: وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

تازہ ترین

اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کا ٹیلی فونک رابطہ، خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان...
-Advertisement-

پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہی نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی سولہ ارب روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں بریت کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے ریکارڈ پر موجود شواہد کو نظر انداز کرتے ہوئے ملزمان کو بری کیا جو کہ قانون کے منافی اور سیاسی اثر و رسوخ کا نتیجہ ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

عدالت میں پرویز الہی کی جانب سے عامر سعید رانا بطور وکیل دلائل پیش کریں گے۔ لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم منگل کے روز اس درخواست پر سماعت کریں گی۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -