-Advertisement-

پنجاب میں تعلیمی ادارے یکم اپریل سے کھلیں گے، وزیر تعلیم کا اعلان

تازہ ترین

ایران کا امریکا سے مذاکرات کا دعویٰ مسترد، ٹرمپ کا معاہدے کے خواہشمند ہونے کا اصرار

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سرکاری ٹیلی ویژن پر واضح کیا ہے کہ ان کی حکومت نے خطے...
-Advertisement-

صوبہ پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے یکم اپریل سے دوبارہ کھل جائیں گے۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

لاہور سے جاری کردہ اپنے بیان میں وزیر تعلیم نے واضح کیا کہ صوبے بھر کے سکولوں میں تدریسی عمل کا آغاز نئے ماہ کے پہلے دن سے ہوگا۔ انہوں نے تعطیلات میں توسیع سے متعلق گردش کرنے والی تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ چھٹیوں میں اضافے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تھا۔ انہوں نے عوام اور والدین پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف حکومتی سطح پر جاری کردہ اعلانات پر ہی اعتماد کریں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -