-Advertisement-

لاہور: ادویات کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ، مریض شدید بحران کا شکار

تازہ ترین

بلوچستان کے ضلع ڈکی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دو دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع دکی میں پولیس اور انسداد دہشت گردی فورس نے مشترکہ کارروائی کے دوران دو انتہائی مطلوب...
-Advertisement-

لاہور میں ادویات کی قیمتوں میں سو فیصد سے زائد ہوشربا اضافے نے مریضوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے جس کے باعث طبی سہولیات عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں۔ ملکی معاشی صورتحال کے تناظر میں ادویات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے سے مریض شدید مالی بحران کا شکار ہیں۔

اینٹی بائیوٹکس، درد کش ادویات، ذیابیطس، بلڈ پریشر، معدے کے امراض، السر، پٹھوں کی کمزوری، الرجی، جلدی امراض اور کھانسی کے سیرپ سمیت روزمرہ استعمال کی اکثر ادویات مہنگی ہو چکی ہیں۔ بی وی ڈوکس، سٹریس ٹیبز، سربیکس زی، لائسووٹ لوشن، کیریسف، سیفکس اور گیٹرل جیسی عام استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایک ہی دوا کے مختلف بیچز کی قیمتوں میں فرق نے متعلقہ حکام کی کارکردگی پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ادویات کی قیمتوں کے تعین اور مانیٹرنگ کا نظام موثر ثابت نہیں ہو رہا جس کے نتیجے میں دائمی امراض میں مبتلا مریضوں کے لیے علاج کا تسلسل برقرار رکھنا ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔

طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ادویات کی بڑھتی ہوئی قیمتیں مریضوں کو علاج ادھورا چھوڑنے پر مجبور کر سکتی ہیں جو عوامی صحت کے لیے سنگین خطرات کا باعث بنے گا۔ ادویات کی قیمتوں میں بے جا اضافے کے خلاف ڈرگ لائرز فورم نے قانونی اور آئینی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -