-Advertisement-

غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید

تازہ ترین

آسٹریلیا: دو پولیس اہلکاروں کا قاتل سات ماہ بعد مقابلے میں ہلاک

آسٹریلوی پولیس نے پیر کے روز دو پولیس افسران کے قتل میں مطلوب انتہائی خطرناک ملزم ڈیسمنڈ فری مین...
-Advertisement-

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم تین فلسطینی جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ مقامی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق یہ واقعہ پیر کے روز غزہ سٹی کے علاقے زیتون کے قریب پیش آیا، جہاں اسرائیلی طیارے نے فلسطینیوں کے ایک گروہ کو میزائل کا نشانہ بنایا۔ اسرائیلی حکام کی جانب سے اس حملے پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

اکتوبر 2023 سے جاری اس جنگ میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 72 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ اسرائیل اس وقت امریکہ کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف محاذ کھولے ہوئے ہے جبکہ لبنان کے جنوبی علاقوں میں حزب اللہ کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔ ایران کے ساتھ کشیدگی شروع ہونے کے بعد سے اب تک غزہ میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں 50 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے قریب اسرائیلی فورسز نے 22 سالہ نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا اور اس کی لاش قبضے میں لے لی۔ فلسطینی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت رمزی عواودہ کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں مبینہ طور پر شدید زخمی حالت میں طبی امداد سے محروم رکھا گیا جس کے باعث وہ دم توڑ گئے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ فلسطینی چاقو لے کر فوجیوں کی جانب بڑھ رہا تھا۔

انسانی حقوق کی تنظیموں اور طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران عائد کردہ پابندیوں اور نقل و حرکت پر قدغن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسرائیلی آباد کار فلسطینیوں پر حملے کر رہے ہیں۔ فوجی ناکوں کے باعث ایمبولینسوں کا بروقت متاثرین تک پہنچنا ناممکن ہو گیا ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 28 فروری سے اب تک مغربی کنارے میں آباد کاروں کے حملوں میں کم از کم پانچ فلسطینی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -