-Advertisement-

آبنائے ہرمز نہ کھولنے پر ٹرمپ کی ایران کو تیل تنصیبات پر حملے کی دھمکی

تازہ ترین

بھارت میں دنیا کی سب سے بڑی آبادی کی مردم شماری کا عمل شروع

دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والے ملک بھارت میں مردم شماری کا عمل یکم اپریل سے شروع ہونے...
-Advertisement-

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز کو فوری طور پر تجارتی سرگرمیوں کے لیے نہ کھولا گیا تو ایران کو امریکی حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی کہ اگر کسی بھی وجہ سے جلد معاہدہ طے نہ پایا اور آبنائے ہرمز کو فوری طور پر نہیں کھولا گیا تو امریکہ ایران میں اپنے قیام کا اختتام وہاں کے تمام بجلی گھروں، تیل کے کنوؤں اور جزیرہ خارگ کو تباہ اور مکمل طور پر ملیامیٹ کر کے کرے گا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر بڑی پیش رفت ہوئی ہے اور امکان ہے کہ جلد کوئی معاہدہ طے پا جائے گا، تاہم انہوں نے اپنی دھمکی کو دہراتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو ایران کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -