-Advertisement-

ترکی: نیٹو کے دفاعی نظام نے ایران کا چوتھا میزائل فضا میں تباہ کر دیا

تازہ ترین

برطانیہ: کیلوں کے کنٹینر سے 10 کروڑ ڈالر مالیت کی کوکین برآمد، 3 افراد گرفتار

برطانیہ میں حکام نے کیلے کے کنٹینر میں ایک سو ملین ڈالر مالیت کی کوکین سمگل کرنے کی کوشش...
-Advertisement-

ترکیہ کی وزارت دفاع نے پیر کے روز تصدیق کی ہے کہ ایران کی جانب سے فائر کیا گیا ایک بیلسٹک میزائل ترک فضائی حدود میں داخل ہوا، جسے مشرقی بحیرہ روم میں تعینات نیٹو کے فضائی اور میزائل دفاعی نظام نے مار گرایا۔

یہ واقعہ امریکا اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران پیش آنے والا چوتھا واقعہ ہے۔ رواں ماہ کے دوران نیٹو کے دفاعی نظام کی جانب سے میزائلوں کو فضا میں تباہ کیے جانے کے تین دیگر واقعات بھی پیش آ چکے ہیں، جن پر انقرہ کی جانب سے تہران سے سخت احتجاج کیا گیا تھا اور انہیں خبردار کیا گیا تھا۔

اس سے قبل پیش آنے والے تین واقعات میں تہران نے ایسے میزائل حملوں کی اجازت دینے سے انکار کیا تھا اور انقرہ سے مطالبہ کیا تھا کہ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک مشترکہ ٹیم تشکیل دی جائے۔

ترک وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ملکی سرزمین اور فضائی حدود کی جانب بڑھنے والے کسی بھی ممکنہ خطرے کے خلاف تمام ضروری اقدامات فیصلہ کن انداز میں اور بلا ہچکچاہٹ اٹھائے جا رہے ہیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -