-Advertisement-

مردان: سنگِ مرمر کی کان بیٹھنے سے 7 افراد جاں بحق، امدادی کارروائیاں جاری

تازہ ترین

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں...
-Advertisement-

مردان کے علاقے رستم میں سنگ مرمر کی کان گرنے سے سات افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ منگ آباد کے مقام پر پیش آیا جہاں کان کا ملبہ گرنے سے دس افراد دب گئے تھے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو گیارہ بائیس کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔ حادثے کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو رستم ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی اور شخص ملبے تلے دبا نہ ہو۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -