-Advertisement-

محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور آندھی کی پیش گوئی

تازہ ترین

متحدہ عرب امارات جانے والے پاکستانی کارکنوں کی تعداد میں 320 فیصد اضافہ

مشرق وسطیٰ میں روزگار کے رجحانات میں بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے جس کے تحت پاکستانی کارکنوں کی...
-Advertisement-

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ شام اور رات کے اوقات میں بلوچستان، خیبر پختونخوا، وسطی و جنوبی پنجاب، کشمیر اور بالائی سندھ کے علاقوں میں موسم ابر آلود رہنے اور کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا کے اضلاع پشاور، سوات، دیر، چترال، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں رات کے وقت تیز ہواؤں اور بارش متوقع ہے۔ اسی طرح وسطی اور جنوبی پنجاب کے اضلاع ملتان، سرگودھا، جھنگ اور لیہ میں بھی موسم کی یہی صورتحال رہے گی۔

سندھ کے شہروں لاڑکانہ، دادو، شکارپور، جیکب آباد اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان میں کوئٹہ اور لورالائی سے لے کر گوادر اور تربت تک کے علاقوں میں کہیں کہیں بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری اور موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔

اس دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا اور آسمان پر جزوی طور پر بادل چھائے رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی اور وسطی حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے درجہ حرارت میں تبدیلی متوقع ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -