-Advertisement-

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال

تازہ ترین

متحدہ عرب امارات جانے والے پاکستانی کارکنوں کی تعداد میں 320 فیصد اضافہ

مشرق وسطیٰ میں روزگار کے رجحانات میں بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے جس کے تحت پاکستانی کارکنوں کی...
-Advertisement-

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے منگل کے روز جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال، علاقائی معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے قانون سازی کے عمل کو مزید مستحکم کرنے اور پارلیمان کے کردار کو فعال بنانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر قومی یکجہتی، جمہوری استحکام اور سیاسی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

اسپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی قیادت کے درمیان مشاورت اور تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قومی مفاد میں تمام پارلیمانی جماعتوں کو متحد ہو کر اپنا فعال کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ قومی مسائل کا بروقت حل ممکن بنایا جا سکے۔

ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے ایوان کے کسٹوڈین کے طور پر سردار ایاز صادق کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے موجودہ علاقائی تناظر میں پارلیمان کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اسرائیل اور ایران کشیدگی کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی تعریف کی اور کہا کہ بدلتے ہوئے علاقائی حالات کے پیش نظر اہم فیصلوں کے لیے پارلیمان کو اعتماد میں لینا انتہائی ضروری ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -