-Advertisement-

وزیراعظم شہباز شریف کا آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے فروغ کے عزم کا اعادہ

تازہ ترین

وفاقی آئینی عدالت کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ‘ریلیز فورس’ کے قیام پر جواب طلب

وفاقی آئینی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے مبینہ ریلیز فورس کی تشکیل کے معاملے...
-Advertisement-

وزیراعظم شہباز شریف نے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل سیکٹر میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں ویون گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کان ترزی اوغلو سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ حکومت بین الاقوامی سرمایہ کاروں بالخصوص آئی ٹی کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنیوں کو ہر ممکن سہولت اور شفاف کاروباری ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ملکی معیشت کو ڈیجیٹائز کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کے بعد تمام متعلقہ ادارے شہریوں کو تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے مربوط انداز میں کام کر رہے ہیں۔

شہباز شریف نے پاکستان کی نوجوان آبادی کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر نوجوانوں کی فعال شرکت ملکی معاشی ترقی اور سروس ڈلیوری کے نظام کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیلی کام اور آئی ٹی کے شعبوں میں نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے بہترین مواقع پیدا کر رہی ہے۔

ویون گروپ کے سی ای او کان ترزی اوغلو نے وزیراعظم ہاؤس میں پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کیش لیس اکانومی اور ڈیجیٹلائزیشن کے حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے کا اعلان کیا۔

ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شیزہ فاطمہ خواجہ، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، جاز کے سی ای او عامر ابراہیم اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -