-Advertisement-

صدر پیوٹن اور السیسی کا ٹیلی فونک رابطہ، خطے کی صورتحال اور فوری جنگ بندی پر تبادلہ خیال

تازہ ترین

وفاقی آئینی عدالت کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ‘ریلیز فورس’ کے قیام پر جواب طلب

وفاقی آئینی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے مبینہ ریلیز فورس کی تشکیل کے معاملے...
-Advertisement-

ماسکو سے شاہد گھمن کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری کشیدگی اور تنازعہ میں حالیہ اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر فریقین نے فوری جنگ بندی کی اشد ضرورت پر زور دیا۔

روس اور مصر کے صدور نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے کے تمام ممالک کے مفادات کو پیش نظر رکھتے ہوئے تنازعہ کا حل سیاسی اور سفارتی ذرائع سے ہی ممکن ہے۔

گفتگو کے دوران دوطرفہ تعلقات کا جائزہ بھی لیا گیا جس میں توانائی اور صنعتی شعبوں میں جاری بڑے سرمایہ کاری منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں روس اور مصر کے درمیان تعاون کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ مستقبل میں اس باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -