-Advertisement-

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن: ووٹر لسٹوں کی نظرثانی کا شیڈول جاری

تازہ ترین

این سی سی آئی اے ہیڈ کوارٹرز کو جدید آئی ٹی انفراسٹرکچر سے آراستہ کیا جائے گا، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پارلیمنٹ لاجز کے نئے بلاک کی تعمیر تین ماہ کے اندر مکمل کرنے...
-Advertisement-

آزاد جموں و کشمیر کے الیکشن کمیشن نے خطے میں ووٹر لسٹوں کی تیاری اور نظرثانی کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اس عمل کا بنیادی مقصد انتخابی فہرستوں کو شفاف اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ہے۔

کمیشن کے مطابق ووٹروں کی رجسٹریشن کا عمل 24 مارچ سے شروع ہو چکا ہے جو 7 اپریل تک جاری رہے گا۔ اس دوران نادرا کی جانب سے ابتدائی انتخابی ڈیٹا 10 اپریل تک فراہم کیا جائے گا جبکہ ابتدائی ووٹر فہرستیں 13 اپریل کو عوام کے معائنے کے لیے آویزاں کر دی جائیں گی۔

شہری 13 اپریل سے 17 اپریل تک اپنی رجسٹریشن، کوائف میں درستگی اور کسی بھی قسم کے اعتراضات کے لیے درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔ ان درخواستوں پر سماعت 17 سے 20 اپریل کے درمیان مکمل کی جائے گی اور فیصلوں سے رجسٹریشن افسران کو 21 اپریل تک آگاہ کر دیا جائے گا۔

تمام تر ترامیم اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد حتمی انتخابی فہرستیں 30 اپریل 2026 کو جاری کر دی جائیں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام آزاد کشمیر میں شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -