-Advertisement-

پاکستان ٹینس فیڈریشن نے قازقستان میں ہونے والے ڈیوس کپ جونیئرز کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا

تازہ ترین

امریکا ایک اور طویل جنگ کی جانب گامزن ہے، گورنر میری لینڈ ویس مور کا انتباہ

واشنگٹن: ریاست میری لینڈ کے گورنر ویس مور نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکہ ایک اور طویل جنگ...
-Advertisement-

پاکستان ٹینس فیڈریشن نے قازقستان کے شہر شمکنت میں منعقد ہونے والے ڈیوس کپ جونیئرز کے لیے تین رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ایونٹ 16 مئی سے 24 مئی 2026 تک جاری رہے گا۔

ٹیم کے انتخاب کے لیے ٹرائلز کا انعقاد 30 مارچ سے 2 اپریل 2026 تک اسلام آباد میں واقع پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں کیا گیا۔ ان ٹرائلز میں ملکی رینکنگ اور کارکردگی کی بنیاد پر 12 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

ابوبکر طلحہ کو ان کی حالیہ شاندار کارکردگی کے پیش نظر ٹرائلز سے استثنیٰ دیا گیا تھا۔ حتمی ٹیم میں ابوبکر طلحہ کے علاوہ حسن عثمانی اور زوہیب افضل ملک شامل ہیں۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی، سیکرٹری جنرل کرنل ضیاء الدین طفیل اور فیڈریشن کی انتظامیہ نے منتخب کھلاڑیوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ قومی کھلاڑی ٹورنامنٹ میں کامیابی سمیٹیں گے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -