-Advertisement-

بحرین کی جانب سے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف

تازہ ترین

آپریشن غضب الحق: شمالی وزیرستان میں 796 دہشت گرد ہلاک، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ

شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان میں سیکیورٹی فورسز نے سرحد پار سے ہونے والے دہشت گردوں کے حملے...
-Advertisement-

بحرین نے خطے میں قیام امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں اور مذاکرات کے فروغ کے کردار کو سراہا ہے۔ اس بات کا اظہار نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی کے درمیان ہفتے کے روز ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کشیدگی میں کمی لانے کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تنازعات کے حل کے لیے بات چیت اور سفارت کاری ناگزیر ہے۔ اس موقع پر انہوں نے مشرق وسطیٰ اور خلی خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان اور چین کے پانچ نکاتی اقدام کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

ملاقات میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت کثیر الجہتی فورمز پر جاری کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی اور دونوں جانب سے قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

دوسری جانب ایران نے ان مغربی میڈیا رپورٹس کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ تہران نے اسلام آباد میں مذاکرات میں شرکت سے انکار کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں واضح کیا کہ ایران نے کبھی بھی اسلام آباد جانے سے انکار نہیں کیا اور وہ جاری تنازع کے دوران ثالثی کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا معترف ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کی مستقل حمایت اور سفارتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے تہران کا موقف واضح کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام کا اختتام اردو زبان میں پاکستان کے حق میں نعرے اور شکریہ کے الفاظ کے ساتھ کیا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -