-Advertisement-

میانوالی: دریائے کرم میں طغیانی، متعدد علاقے زیرِ آب، امدادی کارروائیاں جاری

تازہ ترین

پوپ فرانسس کا مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے سائے میں پہلے ایسٹر کا پیغام، امن و اتحاد پر زور

ویٹیکن سٹی میں پوپ لیو چہار دہم پہلی بار بطور پونٹف ایسٹر سنڈے کی تقریبات کی قیادت کریں گے،...
-Advertisement-

ضلع میانوالی میں دریائے کرم میں طغیانی کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ تحصیل عیسیٰ خیل کے علاقے کنڈل چھڑوالہ میں دریائے کرم کا پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہو گیا ہے جس کے باعث متعدد افراد اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ اب تک ریسکیو ٹیمیں 157 افراد کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کر چکی ہیں۔

امدادی آپریشن میں ریسکیو 1122 کے 60 اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ آپریشن کے لیے پانچ کشتیاں، ایک ریسکیو گاڑی اور پانچ ایمبولینسیں استعمال کی جا رہی ہیں۔ ضلعی ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال امدادی کارروائیوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -