-Advertisement-

عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر

تازہ ترین

کرایوں میں اضافے کو روکنے کے لیے وزیراعظم کا ٹرانسپورٹ سیکٹر کو سبسڈی دینے کا اعلان

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت مسافر بسوں کے لیے ایک لاکھ روپے جبکہ منی بسوں...
-Advertisement-

سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں اڈیالہ جیل حکام کو ہدایت جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے کہ انہیں اپنے موکلین سے قانونی امور پر مشاورت کے لیے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بیس دسمبر دو ہزار پچیس سے بانی پی ٹی آئی کو اپنے وکلاء کے ساتھ کسی بھی بامعنی اور مؤثر ملاقات کا موقع نہیں دیا گیا۔ تقریباً تین ماہ اور بارہ روز سے قانونی رسائی سے محرومی کے باعث کیس کی تیاری کے عمل کو شدید نقصان پہنچا ہے جو کہ قانونی اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

اس پٹیشن میں چیئرمین نیب، انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔ استدعا کی گئی ہے کہ عدالت متعلقہ حکام کو فوری، بلا تعطل اور بامعنی قانونی رسائی یقینی بنانے کے احکامات جاری کرے تاکہ اپیل کنندگان اپنے مقدمات کی بہتر پیروی کر سکیں۔

منگل کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیرسٹر سلمان صفدر کو مہلت دی تھی کہ وہ اپنے موکلین سے مشاورت کر کے عدالت کو آگاہ کریں کہ آیا وہ ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں اپنی مرکزی اپیلوں پر سماعت چاہتے ہیں۔

یہ احکامات جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بنچ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں اور سزاؤں کی معطلی کی درخواستوں پر سماعت کے دوران جاری کیے۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو جنوری دو ہزار پچیس میں ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنائی گئی تھی، جس کے بعد سے وہ سزاؤں کے خلاف اپیلیں اور ضمانت پر رہائی کی درخواستیں دائر کر چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ نے توشہ خانہ ون کیس میں اپنی سزاؤں کے خلاف دائر اپیلوں پر جلد سماعت کے لیے الگ الگ متفرق درخواستیں بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروا رکھی ہیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -