-Advertisement-

ایف پی سی سی آئی کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جزوی ریلیف کا خیرمقدم، برآمدی صنعتوں کیلئے تحفظ کا مطالبہ

تازہ ترین

امریکی حراست میں ہلاک ہونے والے 19 سالہ میکسیکن نوجوان کی تدفین، اہل خانہ کے الزامات

امریکی محکمہ امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کی حراست میں ہلاک ہونے والے انیس سالہ میکسیکن نوجوان روئیر پیریز جیمینیز...
-Advertisement-

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کو نصف کرنے کے حکومتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے عوام اور کاروباری طبقے کے لیے کسی حد تک ریلیف قرار دیا ہے۔ انہوں نے پیٹرول کی قیمت 378 روپے فی لیٹر تک لانے پر حکومت کے اقدام کو سراہا تاہم خبردار کیا کہ یہ اقدامات ملکی معاشی استحکام کے لیے کافی نہیں ہیں۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی 520 روپے فی لیٹر کی بلند قیمت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک کے اخراجات میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے جس سے ٹیکسٹائل اور مینوفیکچرنگ سیکٹرز کی پیداواری لاگت ناقابل برداشت حد تک بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر برآمدی صنعتوں کے لیے فوری طور پر سیفٹی نیٹ قائم نہ کیا گیا تو فیکٹریوں کی بندش اور بے روزگاری کا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔

سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگون نے اس صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتیں شدید مالی بحران کا شکار ہیں اور پیٹرول کی قیمت میں جزوی کمی ان کے مسائل کا حل نہیں ہے۔ انہوں نے بھارت، بنگلہ دیش، چین اور ویتنام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خطے کے دیگر ممالک نے توانائی کے بحران کو بہتر انداز میں سنبھالا ہے، جس کی وجہ سے پاکستانی برآمد کنندگان عالمی منڈی میں مسابقت کی دوڑ سے باہر ہو رہے ہیں۔

ایف پی سی سی آئی قیادت نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ برآمدی صنعتوں کے لیے پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کو مکمل طور پر ختم کیا جائے اور متبادل توانائی کے ذرائع کی طرف منتقلی کو تیز کیا جائے۔ فیڈریشن نے وزارت خزانہ، وزارت تجارت اور وزارت پیٹرولیم پر زور دیا ہے کہ برآمدی شعبے کا تحفظ قومی معاشی سلامتی کا معاملہ ہے، اس لیے فوری طور پر متعلقہ حکام کے ساتھ مشاورت کا عمل شروع کیا جائے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -