-Advertisement-

مکہ مکرمہ سے ویڈیو پر تنقید: اداکار عمر شہزاد کا ردعمل سامنے آ گیا

تازہ ترین

اسرائیلی فضائی حملے: بیروت کے مضافات اور جنوبی لبنان کو نشانہ بنایا گیا

لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں پیر کے روز اسرائیلی فضائیہ نے بمباری کی۔ اسرائیلی فوج...
-Advertisement-

معروف پاکستانی اداکار اور ماڈل عمر شہزاد نے اہلیہ شانزے لودھی کے ہمراہ مکہ مکرمہ سے شیئر کی گئی ویڈیو پر ہونے والی تنقید پر خاموشی توڑ دی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ ان کی نیت کو غلط رنگ دیا گیا ہے۔

عمر شہزاد کا کہنا ہے کہ عمرے کے سفر کے دوران بنائی گئی یہ ویڈیو محض ذاتی یادوں کو محفوظ کرنے کے لیے تھی، اس کا مقصد کسی قسم کا تنازع کھڑا کرنا ہرگز نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فوٹیج صرف ان کے عمرے کی نہیں بلکہ مکہ میں گزارے گئے ان کے مشترکہ لمحات کا ایک مجموعہ تھی۔

اداکار نے اپنے اور اہلیہ کے رشتے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ میاں بیوی ہیں اور ان کی جانب سے شیئر کیے گئے مواد میں کچھ بھی نامناسب یا غلط نہیں تھا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کو غیر ضروری اور غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس بیانیے سے اختلاف رکھتے ہیں جو ان کے خلاف گھڑا جا رہا ہے۔

مختلف میگزین پیجز کی جانب سے تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے عمر شہزاد نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ دوسروں کو پرکھنے کے بجائے اپنی زندگیوں پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر لوگ دوسروں پر تنقید کرنے میں وقت ضائع کرنے کے بجائے اپنے معاملات پر غور کریں تو بہتر ہوگا۔

عمر شہزاد نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ جو لوگ ان کی نیت کو نہیں سمجھ پا رہے انہیں ان کے کردار پر سوال اٹھانے سے گریز کرنا چاہیے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -