-Advertisement-

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کا قہر، 18 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

تازہ ترین

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ کی مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف کے ساتھ ٹیلی...
-Advertisement-

بلوچستان کے بیشتر اضلاع بشمول کوئٹہ میں موسلا دھار بارشوں کے تباہ کن سلسلے کے بعد موسم ایک بار پھر سرد اور خشک ہو گیا ہے۔ حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث صوبے بھر میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق شدید بارشوں کے دوران پیش آنے والے مختلف حادثات میں 18 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں 11 بچے اور 7 مرد شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 11 بچے، 4 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے اضلاع میں ژوب، کوہلو، ڈکی، جعفر آباد، ہرنائی، کیچ، کاچھی، قلعہ عبداللہ اور موسیٰ خیل شامل ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ مجموعی طور پر 35 مکانات مکمل طور پر منہدم ہو گئے جبکہ 127 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ موسیٰ خیل میں آسمانی بجلی گرنے سے 65 بھیڑ بکریاں بھی ہلاک ہو گئی ہیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -