-Advertisement-

ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف کا دورہ پاکستان، پرواز کے دوران ‘میناب 168’ کے شہداء کو خراجِ تحسین

تازہ ترین

اسلام آباد مذاکرات: پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان تعمیری رابطوں کی امید

اسلام آباد میں مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے اہم مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے جس میں...
-Advertisement-

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے پاکستان کے دورے پر روانگی کے دوران سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک جذباتی تصویر شیئر کی ہے۔ تصویر میں ان کے طیارے کی نشستوں پر میناب اسکول حملے میں شہید ہونے والے بچوں کی تصاویر اور ان کے اسکول بیگز رکھے گئے ہیں۔

اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ بچے اس پرواز میں ان کے ہم سفر ہیں۔ ایرانی حکام کے مطابق اس پرواز کا نام بھی میناب اسکول سانحے کی نسبت سے رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اٹھائیس فروری کو ایران کے شہر میناب میں واقع شجرہ طیبہ اسکول پر میزائل حملے کے نتیجے میں ایک سو اڑسٹھ افراد شہید ہوئے تھے جن میں بڑی تعداد بچوں کی تھی۔ یہ حملہ خطے میں جاری کشیدگی کے دوران کیا گیا تھا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایرانی وفد کی قیادت اسپیکر محمد باقر قالیباف کر رہے ہیں جبکہ وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی وفد میں جے ڈی وینس، جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف شامل ہیں جو پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں حصہ لیں گے۔

پاکستان پہنچنے کے بعد اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر میناب کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنی آمد کی اطلاع دی۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -