-Advertisement-

اسلام آباد مذاکرات خطے میں پائیدار امن کے لیے سنگ میل ثابت ہوں گے، بیرسٹر گوہر

تازہ ترین

ایران، امریکہ مذاکرات کا مقصد جنگ کا مکمل خاتمہ ہونا چاہیے: حماس

پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے حماس نے مطالبہ کیا ہے کہ...
-Advertisement-

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے اسلام آباد میں جاری مذاکرات کے لیے آنے والے مندوبین کو خوش آمدید کہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا عالمی امن کے قیام میں کردار ادا کرنا ملک کے لیے باعث فخر ہے۔

انہوں نے مشرق وسطیٰ میں پائیدار اور دیرپا امن کے لیے دعا کرتے ہوئے اس عمل میں شامل تمام متعلقہ فریقین کی کاوشوں کو سراہا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے امید ظاہر کی کہ اسلام آباد میں ہونے والے یہ مذاکرات خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوں گے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -